تمہارے نام
بیوی: میں چاہتی ہوں کہ کراچی میں کوئی چورنگی یا کالونی میرے نام ہو۔
شوہر: کراچی میں یہ دونوں چیزیں تمہارے نام پہ ہیں۔
بیوی: خوشی سے وہ کون سی؟
شوہر: ناگن چورنگی اور بھینس کالونی
موت کے بعد کی زندگی
افسر (کلرک سے) کیا تم موت کے بعد زندگی ملنے پر یقین رکھتے ہو؟
کلرک: جی ہاں۔ لیکن سر! آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟
افسر: کیونکہ کل جب تم دفتر سے چھٹی لے کر اپنے دادا کے جنازے میں شرکت کے لیے گئے تھے تو وہ تمہارا پوچھنے یہاں دفتر آئے تھے۔
ساڑھے گیارہ بجے
بوڑھا آدمی (دوسرے بوڑھےسے) اگرچہ میری عمر80 سال سے زائد ہے لیکن میں پھر بھی بالکل درست سن لیتا ہوں۔
دوسرا بوڑھا: تمہارے کتنے بچے ہیں؟
پہلا بوڑھا: ساڑھے گیارہ بجے ہیں۔
مذکر و مونث مکھیاں
شوہر نے چھ مکھیاں ماریں اور اپنی بیوی سے بولا: ان میں تین مکھیاں مذکر اور تین مونث تھیں۔
بیوی (حیران ہو کر): آپ کو کیسے معلوم ہوا؟
شوہر: بڑی آسانی سے، تین مکھیاں کسٹرڈ پر بیٹھی تھیں اور تین آئینے پر۔
یہ بھاگ کیوں رہے ہیں
پپو (ریس دیکھتے ہوئے) یہ لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں؟
دوست: انعام حاصل کرنے کے لیے۔
پپو : انعام کسے ملے گا؟
دوست: جو سب سے آگے ہے۔
پپو: تو یہ پیچھے والے کیوں بھاگ رہے ہیں؟
مصدر کی نشانی
استاد (طالب علم سے) بتاؤ کہ چونا گرائمر کی رو سے کیا ہے؟
طالب علم: جناب مصدر ہے۔
استاد: وہ کس طرح؟
شاگرد: جناب! چونا کے آخر میں نا آتا ہے۔ آپ نے “نا” مصدر کی نشانی بتایا تھا۔
ایک گلاس پانی
کنجوس آدمی (بیٹے سے) بیٹا! دروزے پر کون ہے؟
بیٹا: ابو! سوئمنگ پول کے لیے چندہ مانگنے آئے ہیں
کنجوس: پھر کیا دیا ہے تم نے؟
بیٹا: ایک گلاس پانی
چھتری کی حفاظت
دکان دار (گاہک سے) اگر ایک بات کا آپ نے خیال رکھا تو یہ چھتری کئی سال چل سکتی ہے۔
گاہک : کس بات کا ؟
دکان دار : دھوپ اور بارش سے بچانا ہو گا۔