آفتاب مبیں محمدﷺ ہیں
ماہ تاب حسیں محمدﷺ ہیں
وہ کسی اور کے نہیں طالب
دل میں جن کے مکیں محمد ﷺ ہیں
اسوہ جن کا نجات کا باعث
وہ کوئی اور نہیں محمدﷺ ہیں
دل کو دل سے ملانے آپ آئے
دل ربا، دل نشیں محمد ﷺ ہیں
زندگی کیوں نہ ہو نثار ان پر
زندگی سے حسیں محمد ﷺ ہیں
روشنی سب انہی سے پاتے ہیں
جن دلوں کے نگیں محمد ﷺ ہیں
اے خدا ! اب حیات کا مقصد
اور کچھ بھی نہیں، محمدﷺ ہیں
مزید پڑھیئے
شیئر کریں