امی مجھے ایک بستہ لا دو
مہنگا نہیں تو سستا لا دو
کندھے پر لٹکاؤں گی میں
کل سے سکول جاؤں گی میں
کاپیاں اور کتابیں لا دو
نئے جوتے اور جرابیں لا دو
خوشی سے مسکراؤں گی میں
کل سے سکول جاؤں گی میں
لوگ مجھے پھر اچھی کہیں گے
پیاری سی ایک بچی کہیں گے
تھوڑا سا شرماؤں گی میں
کل سے سکول جاؤں گی میں
اچھے اچھے کام کروں گی
ملک کا روشن نام کروں گی
کبھی نہ گھبراؤں گی میں
کل سے سکول جاؤں گی میں
شیئر کریں