پانچ چوہے گھر سے نکلے، کرنے چلے شکار
اک چوہا رہ گیا پیچھے، باقی رہ گئے چار
چار چوہے جوش میں آ کر، لگے بجانے بین
اک چوہے کو آ گئی کھانسی، باقی رہ گئے تین
تین چوہے ڈر کر بولے، گھر کو بھاگ چلو
اک چوہے نے بات نہ مانی، باقی رہ گئے دو
دو چوہے پھر مل بیٹھے، دونوں ہی تھے نیک
اک چوہے کو کھا گئی بلی، باقی رہ گیا ایک
اک چوہا جو رہ گیا باقی، کر لی اس نے شادی
بیوی اس کو ملی لڑاکا، یوں ہوئی بربادی
(صوفی تبسم)
شیئر کریں