گل صنوبر (ملتان)

کورونا کے نام سے مشہور ہونے والا کووڈ 19 ایک ایسا موذی وائرس ہے جو جانوروں میں بیماری کا باعث بنتا ہے لیکن یہ وائرس 2019ء کے آخر میں چین نے لوگوں میں نمودار ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اب تک کورونا وائرس سے  دنیا  کے 24 کروڑ 38 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 49 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس بیماری کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شدید تکلیف کے باعث سنٹرل نروس سسٹم فیل ہو جاتا ہے۔یہ وائرس کھانسی یا چھینک سے کسی ایک شخص سے دوسرے شخص میں داخل ہو سکتا ہے یا پھر متاثرہ شخص کے کسی دوسرے شخص سے ہاتھ ملانے سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور ہاتھ ملانے کے بجائے دور سے سلام کیا جائے۔ کورونا ایک جان لیوا وائرس ہے۔  اس کی ویکسین بھی دنیا میں  آ چکی ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ احتیاط ہی واحد علاج ہے ۔

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
307
2