جیون کو آسان بنائیں

پیڑ اُگائیں، پیڑ اُگائیں

پودے ایسا ہیں سرمایہ

دیتے ہیں جو سب کو سایہ

سب ہی ان سے راحت پائیں

پیڑ اُگائیں، پیڑ اُگائیں

پیڑ اُگائیں میدانوں میں

ہریالی ہو کھلیانوں میں

سبزے سے ماحول سجائیں

پیڑ اُگائیں، پیڑ اُگائیں

پائیں ان سے پھول اور پھل بھی

سکھ میں گزرے ہر اک پل بھی

بات یہ ہر اک تک پہنچائیں

پیڑ اُگائیں، پیڑ اُگائیں

پودے خاص ہیں نعمت رب کی

اور ضرورت ہیں یہ سب کی

ان سے ہم اوکسیجن پائیں

پیڑ اُگائیں، پیڑ اُگائیں

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
939
5