قائد اعظم کون ہے بچو

اپنی تم کاپی میں لکھو

پاکستان کا وہ ہے بانی

کوئی نہیں ہے جس کا ثانی

قومی پرچم جس نے اٹھایا

جس نے پاکستان بنایا

گلشن کا معمار ہے  بچو

قوم کا  جو غم خوار ہے بچو

کھارادر میں گھر ہے اس کا

پاکستان نگر ہے اس کا

بچو! لکھو اس پہ  کہانی

جس کی باتیں  ہیں لافانی

قوم کا وہ ہے  رہبر  بچو

نام ہے جس  کا گھر  گھر  بچو

نوٹوں پہ تصویر ہے اس کی

پاک وطن تدبیر ہے اس کی

نام ہے جس  کا قائد اعظم

عزم ہے بچو! جس کا محکم

(غنی دہلوی)

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
1016
6