محمد ثاقب نعیم (خانیوال)

ایک جنگل میں ندی بہتی تھی۔ یہ ندی پل کے بغیر تھی۔ اس پر صرف لکڑی کی ایک لٹھ رکھی ہوئی تھی جس پر سے بمشکل ایک آدمی گذر سکتا تھا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ دو بکریاں آمنے سامنے اس ندی پر آ گئیں۔ انہیں ندی عبور کرنا تھی۔ ایک بکری اِس کنارے پر کھڑی تھی اور دوسری اُس کنارے پر۔ دونوں ندی کو عبور کرنے کے لیے چل پڑیں۔ دونوںکا لٹھ کے درمیان آمنا سامنا ہو گیا۔ اب اگر دونوں بےوقوفی کا مظاہرہ کرتیں تو دونوں ندی میں جا گرتیں۔ اس کی بجائے انہوں نے عقل مندی اور صلح پسندی سے کام لیا۔ ایک بکری لٹھ پر بیٹھ گئی اور دوسری اس کے اوپر سے گزر گئی۔ اب پہلی بکری اٹھی اور آرام سے کنارے پر پہنچ گئی۔ اس طرح عقل مند بکریوں نے صلح پسندی سے کام لیتے ہوئے اپنے لیے سلامتی کا راستہ نکال لیا۔

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
818
9