میری زندگی کا یادگار دن

قیصر عباس (کوٹ چھٹہ)

میری زندگی کا سب سے یاد گاردن وہ ہے جب مجھے والد صاحب نے سکول میں داخل کروایا۔ بچپن میں میرے ذہن میں تعلیم یا تعلیمی ادارے کا تصور موجود نہیں تھا۔ میں گھر اور گلی محلے میں  اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیل کود میں سارا  دن گزارتا۔ میرے بڑے بہن بھائی جب سکول جاتے اور وہاں سے واپس آتے تو انہیں دیکھ کر  مجھے انجانی خو شی محسوس ہوتی۔  میری آرزو تھی کہ میں بھی سکول جایا کروں اور دل لگا کر پڑھوں ۔ ایک روز والد صاحب میرے لیے ایک خوب صورت بستہ، کچھ کتابیں اور کاپیاں لے کر آئے جنہیں دیکھ کر میں بہت خوش ہوا۔ اگلے روز امی جان نے مجھے نہلا کر نیا یونیفارم پہنایا اور مجھے والد صاحب کے ساتھ سکول روانہ کیا۔جب ہم سکول پہنچے توسکول کے دفتر میں ہیڈ ماسٹر صاحب نے مجھے اپنی طرف  سے   چاکلیٹ  دی۔ اس طرح مجھے سکول میں داخل کروایا گیا۔ اب میں بہت خوش تھا اور  روزانہ اپنے بھائیوں کے ساتھ خوشی خوشی سکول جایا کرتا۔ میں نے خوب دل لگا کر جمات ششم تک پڑھا اور ہمیشہ  اچھے نمبروں سے پاس ہوا اور اب میں ساتویں کلاس میں بھی انشا ءاللہ اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھوں گا۔ مجھے سکول میں اپنا پہلا دن کبھی نہیں بھول سکتا۔ یہ میری زندگی کا یاد گار دن ہے۔

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
577
1