
باتوں سے خوشبو آئے
٭ اپنی آواز کی بجائے اپنی دلیل بلند کیجیے، کیونکہ پھول بادل گرجنے سے نہیں،برسنے سے اگتے ہیں۔
٭ یہ مت دیکھو اللہ کو کون مانتا ہے؟ یہ دیکھو اللہ کی کون مانتا ہے۔
٭ آئینے کو صرف ظاہر نہیں، اپنا باطن بھی دیکھنے کے لیے استعمال کرو۔
٭ غرور سےدور رہو کہ یہ تمہاری صلاحیتوں کو محدود کر دیتا ہے۔
٭ خیالات کو وسیع کرو تاکہ تم اپنی مشکلات میں راستے کو ڈھونڈ سکو۔
سچے موتی
کامیابی: زندگی میں اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے خیالات کو حالات کے تابع نہ ہونے دو۔ یہ مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔
ضرورت: ضرورت سے خواہش ، خواہش سے کوشش، کوشش سے حصول اور حصول سے نتیجہ پیدا ہوتا ہے۔
آرزو: آرزو نصف زندگی ہےاور بے حسی نصف موت۔
کتاب: کتاب کو اس نیت سے پڑھو کہ دل و دماغ عمدہ خیالات سے معمور ہو جائیں۔
حیثیت: جو شخص اپنی حیثیت سے باہر نکل جاتا ہے وہ ایک خطرناک گڑھے میں جا گرتا ہے۔
کامیابی: کامیابی کی پہلی سیڑھی کوشش ہے۔کوشش سے غلطی ،غلطی سے سبق اور سبق سےتجربہ اور تجربے سے کامیابی ملتی ہے۔
ہمت: ہمت یہ ہے کہ کامیابی کے لیے آپ کے اندر کامیابی کی آرزو کو ناکامی کے خوف سے زیادہ عظیم ہونا چاہیے۔
وقت: وقت نظر نہیں آتا لیکن سکھا کر اور دکھا کر بہت کچھ جاتا ہے۔
علم: علم وہ نہیں جو آپ نے سیکھا، بلکہ علم وہ ہے جو آپ کے کردار وعمل سے ظاہر ہو۔
سنہری باتیں
٭ عقل مند وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت پکڑتا ہے۔
٭ اللہ تعالیٰ کا خوف ہی سب سے بڑی دانائی ہے۔
٭ زندگی کا ہر دن تاریخ کا ایک ورق ہے۔
٭ اپنی غلطی کا اعتراف سب سے بڑی بہادری ہے۔
٭ علم ایک ایسا موتی ہے جس کی چمک کبھی ماندنہیں ہوتی۔
لفظ لفظ خوشبو
٭ انسان کا کردار ایسی مالا ہے جس کا ایک موتی نکل جائے تو تمام موتی بکھر جاتے ہیں۔
٭ مسکراتا ہوا چہرہ کسی کو بُرا نہیں لگتا۔
٭ خلوص ایسا خزانہ ہے جو ہزاروں قربانیاں دے کر حاصل کیا جاتا ہے۔
٭ ہر انسان کی قیمت اس کی خوبیاں ہوتی ہیں۔
٭ زبان کی لغزش قدم کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔
اقوال زریں
٭ علم کی جستجو جس رنگ میں بھی کی جائے ، عبادت ہی کی ایک شکل ہے۔ (علامہ اقبال )
٭ آج کل تعلیم زیادہ ہے اور علم کم، پہلے زمانے میں علم زیادہ تھا اور تعلیم کم۔ (علامہ اقبال )
٭ جاہل عالم کو نہیں جانتا کیونکہ وہ کبھی عالم نہیں رہا لیکن عالم جاہل کو جانتا ہے کیونکہ وہ خود جاہل رہ چکا ہوتاہے۔ (ارسطو)
٭ وہ گھر جس میں کتابیں نہیں اس جسم کی مانند ہے جس میں روح نہ ہو۔ (سقراط)
واہ کیا بات ہے
٭ معافی کامیابی کی زکوٰۃ ہے، بہترین دولت مندی تمناؤں کا ترک کر دینا ہے
٭ پاک دامانی فقیری کی زینت ہے اور شکر مال داری کی زینت ہے۔
٭ حق سے زیادہ تعریف کرنا خوشامد اور حق سے کم تعریف کرنا حسد ہے۔
٭ اللّٰه پاک کے نزدیک سب سے بڑا گناہ وہ ہے جسے گنہگار معمولی سمجھ لے۔
٭ لوگوں کے ساتھ ایسا میل جول رکھو کہ مر جاؤ تو لوگ روئیں اور زندہ رہو تو تمہارے مشتاق رہیں۔
کامیاب لوگوں کی پہچان
کامیاب لوگ بامقصد زندگی گزارتے ہیں۔
کامیاب لوگ اپنا علم دوسروں میں پھیلاتے ہیں۔
کامیاب لوگ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہوتے ہیں۔
اپنے علم کو مکمل نہیں سمجھتے بلکہ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے کو تیار رہتے ہیں۔
عاجزی اختیار کرتے ہیں۔
دوسروں کو آگے آنے کے مواقع دیتے ہیں۔
مہکتے الفاظ
٭ ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں، پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے۔
٭ کائنات کی سب سے مہنگی چیز احساس ہے جو دنیا کے ہر انسان میں نہیں ہوتی۔
٭ زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مردہ کر دیتی ہے ۔
٭ بہترین فیصلے چاہتے ہو تو سب کچھ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دو۔
٭ ڈگری تو محض تعلیمی اخراجات کی رسید ہوتی ہے ،علم تو انسان کی گفتگو اور عمل سے ظاہر ہوتا ہے ۔
٭ سب سے اچھی زندگی وہ بسر کرتے ہیں جو اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور پر بھروسہ نہیں کرتے۔